کولمبیا میں حکومت اور مارکسی ریولیوشنری آرمڈ فورسز آف کولمبیا (فارک) کے
باغیوں کے درمیان جمعرات کو ایک امن معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے اور پھر
اسے منظوری کے لئے کانگریس کے پاس بھیجا جائے
گا۔نظر ثانی امن معاہدے پر صدر جوآن مینوئل سانتوس اور فارک کے لیڈر روڈریگو لندونو دستخط کریں گے۔مسٹر سانتوس کو خانہ جنگی ختم کرنے کی کوشش کرنے کے لئے اس سال کے نوبل امن انعام سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔